اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈاکٹر اپنے نام بدلنے پر مجبور ہیں

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک فرقہ وارانہ جنونیت میں ڈاکٹر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس بارے میں بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام میں شفعی نقی جامعی نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹروں نے اپنے کلینکس کے باہر اپنے نام تبدیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ جس کے نام کے ساتھ حسین تھا اس نے اسے ہٹا دیا ہے جس کے نام کے ساتھ علی تھا اس نے بدل دیا ہے۔