پیر 25 نومبر کا سیربین

پیر 25 نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ اور پابندیوں میں نرمی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر جنیوا میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے بعد فرانس کے وزیرِ خارجہ لوران فيبِیوس نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی محدود کرتا ہے تو یورپی یونین آئندہ ماہ ایران پر عائد کچھ پابندیاں اٹھا سکتی ہے۔ اس معاہدے کو زیادہ تر ممالک خوش آئند کہہ رہے ہیں جبکہ اسرائیل اور سعودی عرب نے اِس کي مذمت کي ہے اور اِس معاملے پر گفتگو کے ليے قومي سلامتي کے اسرائيلي مشير واشنگٹن بھي جا رہے ہيں۔

نیٹو رسد کی بندش

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے میں یاداشت پیش کی ہے۔ جبکہ سیاسی جماعتوں کی سطح پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبے کے چار اضلاع میں دھرنے دیے ہیں۔ یہ دھرنے نیٹو افواج کو سامان کی ترسیل روکنے کے لیے اُن شاہراہوں پر دیے گئے ہیں جہاں سے یہ کنٹینرز گزرتے ہیں۔

ممبئی حملے: پانچ سال بعد بات کہاں پہنچی ہے؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پانچ سال قبل انڈيا کے شہر ممبئی ميں کئی مقامات پر ہونے والے حملوں کو کل پانچ برس پورے ہو جائیں گے۔ ان حملوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے پانچ برس بعد بھی انڈیا اور پاکستان کے رشتے معمول پر نہیں آ سکے ہيں۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت ملزمان کو سزا دینے کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کر رہي۔ ممبئی حملوں نے نہ صرف انڈیا پاکستان کے رشتے بلکہ بہت سی زندگیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

بزنس: دبئی کار شو

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

متحدہ عرب امارات کے چمکتے دمکتے شہر دبئي کي کسي بھي سڑک پر اگر آپ کھڑے ہو جائيں تو پورشاہ، ليمبرگيني حتٰي کہ بِيُوگاٹي جيسي گاڑياں بھي دکھائي دينا کوئي بہت انہوني بات نہيں ہوتي۔ وجہ يہ ہے کہ دبئي مہنگي اور شاندار گاڑيوں کے کاروبار کا پورے خطے ميں ايک بہت بڑا مرکز ہے۔ گزشتہ دنوں وہاں پر نئي گاڑيوں کي شاندار بين الاقوامي نمائش منعقد ہوئي۔ دبئي ميں لوگ گاڑيوں کے بارے ميں کيا رويہ رکھتے ہيں اور گاڑيوں سے متعلق اپنے خوابوں کو عملي شکل دينے کے ليے کہاں تک جا سکتے ہيں، اس پر ديکھيے ہاورڈ جانسن کي يہ خصوصي رپورٹ

اسی بارے میں