بدھ 27 نومبر کا سیربین

بدھ 27 نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

پاکستانی فوج کے نئے سپہ سالار

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستاني فوج کے نئے سربراہ کے تقرر پر کئي ماہ سے جاري قياس آرائيائيں بالآخر تمام ہوئيں اور اب بري فوج کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کر ديا گيا ہے۔ وزیرِ اعظم نواز شریف نے سينيارٹي کے لحاظ سے تيسرے نمبر پر آنے والے ليٹيننٹ جنرل، راحيل شريف کو ملک کے سب سے طاقتور فوجي عہدے پر تعينات کر ديا ہے۔ نامزد آرمي چيف جنرل راحیل شریف کون ہيں، اُن سے کيا توقعات ہيں اور مستقبل ميں اُن کا کردار کيا ہو سکتا ہے؟

جنرل پرویز کیانی کے چھ سال، کیا کھویا کیا پایا؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستانی فوج کے جمعے کو سبکدوش ہونے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے چھ برسوں پر ایک نظر ڈالیے۔ ديکھا جائے تو کئي لحاظ سے جنرل کياني کا دور فوج اور پاکستان دونوں کے ليے ہي بڑا ہنگامہ خيز رہا۔ اُن ہي کے زمانے ميں اسامہ بن لادن کي امريکي فوجيوں کے ہاتھوں ہلاکت کا واقعہ پيش آيا، سلالہ کي پاک افغان سرحدي چوکي پر چوبيس فوجيوں کي نيٹو دستوں کے ہاتھوں ہلاکت ہوئي اور اندرون ملک دہشت گردي کے واقعات ميں بہت زيادہ اٰضافہ ہوا۔ "خاموش" قرار دیئے جانے والے جنرل کیانی ان سے نبردآزما کیسے ہوئے؟

پاکستانی فوج کے نئے سربراہ کی تقرری پر عالمی ردِعمل

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں نئے آرمي چيف کي تقرري پر ہمسايہ ممالک انڈيا اور افغانستان ميں کيا ردعمل ہے اور ان کي کيا توقعات ہيں۔ يہي بتا رہے ہيں دلي سے شکيل اختر اور لندن ميں پشتو سروس کے نامہ نگار حميد شجاع

کلک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھری ڈی پرنٹنگ صنعتی شعبے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ دیکھیے ہمارے ہفتہ وار سلسلے کلک میں۔

اسی بارے میں