جمعہ 29 نومبر کا سیربین

جمعہ 29 نومبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

وکلا کی ہڑتالیں اور مدعیوں کی بے بسی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ذکر اگر عدالتوں اور وکلاء کا ہو تو فوري خيال ذہن ميں قانون اور اُس کي عملداري کا آتا ہے۔ ليکن اگر اِن دنوں کے پاکستاني اخبارات پڑھيں اور ٹي وي چينل ديکھيں تو اِنہي دونوں کے ساتھ مدعي اور مؤکلوں کي بے بسي جڑي دکھائي ديتي ہے۔ آئے روز کي ہڑتاليں اور عدالتي بائيکاٹ آخر کيوں وکلاء کي شناخت بنتا جارہا ہے اور عام آدمي کس طرح اس طرزِعمل سے متاثر ہورہا ہے۔

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھائي لينڈ کے دارالحکومت بينگ کاک ميں سينکڑوں حکومت مخالف مظاہرين، فوج کے ہيڈکواٹرز ميں زبردستي داخل ہو گئے ہيں۔ اس سے پہلے وزير اعظم نے مظاہرين سے احتجاج کو ختم کرنے اور مذاکرات کرنے کي اپيل کي تھي۔

اس کے علاوہ سیربین کے حصہ سوم میں دیکھیں کہ پاکستان کي طرح برطانیہ میں بھي گیس اور بجلی پر ایک سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم يہاں بحث اس بات پر نہيں کہ يہ دونوں چيزيں ناياب ہوتي جا رہي ہيں۔ يہاں بحث ہے ان کے نرخوں پر۔

فوجی کمان کی منتقلی کی تقریب

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں بری فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔ جنرل راحیل فوج کے 15ویں سربراہ ہیں۔ اس موقع پر اپنے آخری خطاب میں سبکدوش ہونے والے جنرل کیانی نے کہا کہ انہوں نے جو بھی فیصلے کیے ان میں ملک، قوم اور فوج کا مفاد مقدم رکھا۔ اس تقریب میں ہمارے نامہ نگار ہارون رشید بھی موجود تھے۔

برطانیہ میں جنوبی ایشیائی کھانے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈين، پاکستاني اور بنگلہ ديشي کھانے کے ذائقے کا کون قائل نہيں ہے، ليکن يہ کھانے صرف اپنے اپنے ملکوں ميں ہي نہيں بلکہ يہاں برطانيہ ميں بھي بے حد مقبول ہيں۔ ايک اندازے کے مطابق يہاں کے لوگ ہر ہفتے انڈين يا ايشيائي کھانوں کي ڈھائي کروڑ پليٹيں صاف کر جاتے ہيں۔ ليکن برطانوي حکومت کي جانب سے ويزے کے قوانين ميں سختي کي وجہ سے يہاں تربيت يافتہ ايشيائي خان ساموں کي کمي پائي جاتي ہے۔

اسی بارے میں