اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں ریاستی انتخابات، بی جے پی کی برتری

انڈيا میں چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ حیران کن نتائج دہلی میں سامنے آئے ہیں جہاں ایک نئی پارٹی ’عام آدمی پارٹی‘ نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑا مقابلہ دیا ہے۔ ان نتائج سے کیا یہ کہنا صحیح ہوگا کہ انڈیا میں ہندو نظریاتی تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کا سورج طلوع ہونا شروع ہو گیا ہے یا پھر اگر لوگوں کے پاس دہلی کی طرح کوئی سیاسی متبادل ہو تو پورے ہندوستان میں صورتحال مختلف ہو سکتی ہے؟ دہلي سے شکيل اختر کي رپورٹ۔