اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حسینہ واجد معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں‘

بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے عبدالقادر ملّا پر الزام تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے آخری ایام میں دو سو سے زیادہ بنگلہ دیشی دانشوروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر نے پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نذیر ناجی سے بات کی اور پوچھا کہ آج سے 42 برس قبل جب سابقہ مشرقی پاکستان میں جنگ آزادی لڑی جارہی تھی، اس وقت پاکستان کے اس حصے یعنی مغربی پاکستان میں اس جنگ کو کیسے دیکھا جارہا تھا اور ذرائع ابلاغ میں کیا سوچ تھی۔