اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پنجابیوں کی کبڈی ڈپلومیسی

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف گزشتہ روز ہی بھارت کا دورہ کرکے آئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل سے بھی ملے اور اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اس اعلامیہ میں دونوں طرف کے پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے اپنی اپنی مرکزی حکومتوں کو بہت سے سفارشات پیش کی ہیں جن میں طلبہ اور دانشورں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

اس تناظر میں بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں بھارتی صحافی جاوید نقوی سے عنبر شمسی نے انٹرویو کیا۔