اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نثار داخلہ کے ساتھ خارجہ امور چلا رہے ہیں

بنگلہ دیشن میں عبدالقادر ملا کی پھانسی کے بعد پاکستان میں جماعت اسلامی نے اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا اور جماعت کی طرف سے پیش کردہ ایک قرار داد کو سرکاری جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت منظور کر لی گئی۔ اس قرار داد کی منظوری کے بعد بنگلہ دیس میں عوامی اور سرکاری سطح پر رد عمل سامنے آیا اور پاکستان کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے جن میں پاکستان کے پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔

اس معاملے پر بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں پیش کار ماہ پارہ صفدر نے سینیئر صحافی ایم ضیاء الدین سے بات کی جنہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرار داد کو ایک غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف پائے جانے والے جذبات کو ایک مرتبہ پھر بھڑکانے میں مدد ملی ہے اور پرانے زخم پھر ہرے ہو گئے ہیں۔