اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا: عام آدمی پارٹی کتنی بڑی تبدیلی؟

بھارت کے دارلحکومت دہلی میں آج بھارت کی سیاست میں ابھرنے والی نئی سیاسی قوت عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ اروند کیجریوال کے کہنے پر ان کی حلف برداری دہلی کے مرکزی میدان میں ایک بڑی عوامی تقریب میں ہوئی اور وہ وی آئی پی کلچر کو رد کرتے ہوئے بغیر پروٹوکول اس تقریب کے لیے میٹرو کے ذریعے وہاں پہنچے۔ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجروال نے آج دہلی میں حلف اٹھایا۔ اس سلسلے میں بی بی سی کی عمبر خیری نے صحافی رینو اگروال سے بات کی اور پوچھا کہ کیا وہ سمجھتی ہیں کے سیاسی کلچر میں کتنی بڑی تبدیلی ہے؟