اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مشرف کو ایک دفعہ تو عدالت آنا ہی ہوگا‘

سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں وکیلِ استغاثہ ایڈوکیٹ اکرم شیخ نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کو کم از کم ایک مرتبہ ضرور عدالت میں اصالتاً حاضر ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں جس پر عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔