اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں گھریلو ملازمین کے مسائل

پاکستان کے شہر لاہور میں چند روز قبل خاتونِ خانہ کے تشدد سے، ایک نو سالہ ملازمہ بچی کی موت نے ایسے قوانین کی ضرورت بڑھا دی ہے جو گھریلو ملازمین کے پیشہ ورانہ اور سماجی حقوق کی ضمانت دیں۔ اگرچہ پاکستان میں گھریلو ملازمین کے بارے میں کوئی اعداد و شمار نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق، یہ طبقہ غیر رسمی پیشوں کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ شہر ہوں یا دیہات، گھریلو ملازمین کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے لیکن متعلقہ قوانین کی عدم موجودگی میں، اِس شعبے سے منسلک خاندان، روزمرہ کی زندگی میں کیسے مسائل سے گزرتے ہیں، احاطہ کیا ظہیرالدین بابر نے اپنی رپورٹ میں۔