اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حکومت کو لا ئحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے‘

کراچی پولیس نے چوہدری اسلم پر حملے کو ابتدائی تحقیقات میں خودکش حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دھماکے کے لیے اعلیٰ معیار کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

کراچی اور ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بی بی سی اردو کی نصرت جہاں نے سابق پولیس اہلکار افضل شگری سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ پولیس فورس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے کس قسم کی مدد درکار ہے؟