اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان : خاندانی منصوبہ بندی کے رجحان میں کمی

پاکستان میں محکمە صحت کے کارکنوں کی مسلسل ہلاکتوں سے نہ صرف پولیو کی مہم کو دهچکا لگا ہے بلکە اس سے دوسرے شبعہِ صحت بهی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ نائن الیون کے بعد پاکستان کی حکومت کی بدلتی ترجیحات کی وجە صحت کا نظام مزید کمزور ہوا ہے۔ ملک کا ایک اہم مسئلە آبادی میں بےہنگم اضافہ ہے۔ اقوام متحدە تنبیہ کر چکا ہے کە اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو سن دو ہزاز پچاس تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی معاشرے میں خاندانی منصوبە بندی کو کبهی اتنی پذیرائی نہیں ملی اور خدشہ ہے کە بڑهتی ہوئی آبادی کے ساته بڑهتی غربت اور تعلیمی پسماندگی لوگوں کو انتہاپسندی کی طرف دهکیل سکتی ہے۔ اسلام آباد سے نامە نگار ارم عباسی کی رپورٹ