اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’قطرے پلائیں، نشان نہ لگائیں، مرد مارتے ہیں‘

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم میں شامل ایک نگراں ہیلتھ ورکر نے، جن کا نام ان کی حفاظت کے پیش نظر ظاہر نہیں کیا جارہا، بی بی اردو سروس کی ماہ پارہ صفدر سے بات کرتے ہوئے دوسری مشکلات کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ ٹیم میں شامل رضا کاروں کو بر وقت معاوضہ ادا نہیں کی جاتا جس کی وجہ سے کئی رضا کار یہ کام چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کی زندگیوں کو سیکورٹی کے خطرات بھی لاحق ہیں۔