اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مذاکرات سے طالبان کو ایک اور موقع دیا گیا ہے‘

پاکستان کے معروف قانون دان اور بائیں بازو کے نظریات کے حامل سیاست دان عابد حسن منٹو کا حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہنا ہے کہ ملک میں طالبان کے خلاف ایک بھرپور کارروائی کرنے کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو رہا تھا جس سے توجہ ہٹانے کے لیے مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں عابد حسن منٹو کا انٹرویو ماہ پارہ صفدر نے کیا۔