اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شاید مذکرات میں کوئی معجزہ ہو جائے‘

حکومت سے امن مذاکرات کے لیے طالبان کی طرف سے نامزد کردہ کمیٹی کے رکن اور لال مسجد کے سابق خطیب عبدالعزیز نے مذاکراتی کمیٹی کے نکات میں شریعت کے نفاذ کی شرط کی شمولیت تک مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر کہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کی پیشکش پہلے ہی یہ خدشہ موجود تھا کہ یہ تضادات کا شکار ہو جائیں گے، مگر حکمراں بس اس امید کو آنکھوں میں بسائے ہوئے ہیں کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے۔