اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چھاتی کے ذکر پر ویب سائیٹس بند

پاکستان میں ویب سائٹس کی آزادی کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ’ بولو بھئی’ نے معلومات تک رسائی حاصل کرنے حق کے تحت ایک درخواست دائر کی ہے جس میں سرکار سے یہ پوچھا گیا ہے کہ انھیں بتایا جائے کہ کن قوانین کے تحت ویب سائٹس کے مواد کی نگرانی کی جاتی ہے اور چھاتی کے سرطان کے بارے میں ویٹ سائٹ کیوں بند کی گئی اور کس نے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دو برس قبل یو ٹیوب پر پا بندی لگا دی گئی تھی۔

اس بارے میں بی ی سی اردو کی نصرت جہاں نے ’بولو بھئی’کی ثناء سلیم سے بات کی۔