اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جنگ بندی کا اعلان ہوا چاہتا ہے؟

پاکستان میں قیامِ امن کے لیے حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا باضابطہ سلسلہ ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے۔ اس سے پہلےقیام امن کے لیے حکومت اور طالبان کی طرف سے نامزد کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں دہشت گرد حملوں کے لیے ’منافی امن‘ کارروائیوں کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اب پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں اس قسم کی اطلاعات آ رہی ہیں کہ غالبا طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان ہوا چاہتا ہے۔ اس تناظر میں دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ بریگیڈیر محمد سعد سے ایک گفتگو۔