اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حملے مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے‘

طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہےکہ تحریک طالبان کے کئی ذیلی گروہ اور شاخیں ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار نخبت ملک سے بات کرتے ہوئے رحیم اللہ نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ اگر جنگ بندی ہو جائے تو شاید وہ ایک حد تک مؤثر ہو گی لیکن ہمیں یہ بھی سو فیصد یقین ہے کہ اس طرح کے حملے مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے۔