اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’فی الحال حکومتی کمیٹی سے رابطہ نہیں‘

صوبے خیبر پختون خواہ میں کوہاٹ میں پولیس لائن کو خود کش بم حملے اور پاکستانی فضائیہ کی جانب سے قبائلی علاقے اورکزئی کے ایک علاقے تیراہ میں فضائی بمباری کے درمیان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تعطلی کا شکار ہو چکا ہے۔

اس منقطع یا معطل شدہ سلسلے کے مستقبل کے بارے میں بی بی سی اردو کے ثقلین امام نے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ سے بات کی اور پوچھا کہ ان کی نظر میں یا طالبان کی نظر میں کیا حکومت سے مذاکرات اب ختم سمجھے جائیں؟