اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

موسیقی میں نوجوانوں کی سنجیدگی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم الحمرا آرٹس کونسل فن پاروں کی نمائش اور سٹیج ڈراموں کے لیے تو مشہور ہے ہی، اب یہاں موسیقی خصوصاً گٹار سکھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

لاہور کے دوسرے سالانہ ادبی میلے کا الحمرا آرٹس کونسل میں انعقاد کیا گیا تو یہاں ایسے نوجوانوں نے بھی شرکت کی جو پنجاب یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ الحمرا میں باقاعدگی سے گٹار سیکھنے آتے ہیں، میلے میں شرکت کے تجربے کے ساتھ ساتھ موسیقی میں ان نوجوانوں کی سنجیدگی کو جاننے کی کوشش کی نامہ نگار نخبت ملک نے۔