اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام: خانہ جنگی کے تین برس، شہریوں پر بھاری گزرے

شام میں تین برس پہلے ملک کے جنوبی علاقے درا میں سکول کے بچوں کی گرفتاریوں کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے پورے ملک میں پھیل گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کشیدگی خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئی۔ اس جنگ کے تین برس بعد شام ایک منقسم ملک ہے جس کے تقریباً نوے لاکھ شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اردن میں کیمپوں میں رہنے والے چھ لاکھ پناہ گزینوں کا تعلق درا سے ہے۔

تفصیلات خدیجہ عارف سے