اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ساون مسیح کی سزائے موت کے خلاف اپیل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی جوزف کالونی کے رہائشی ساون مسیح کے وکیل نے ان پر سیشن کورٹ کی طرف سے دیے گئے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ ساون مسیح کو گذشتہ سال توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ہزاروں نامعلوم افراد نے ایک ہجوم کی صورت میں لاہور کی مسیحی آبادی جوزف کالونی پر دھاوا بول کر 100 سے زائد مکانات کو جلا دیا تھا۔

آگ لگانے والے تمام مبینہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ـ لیکن ساون مسیح قید میں ہیں۔ صبا اعتزاز کی رپورٹ میں