اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اِس ڈرون سے ڈریے نہیں

ذرا سوچیں کہ آپ کے گھر کے باہر ايک ڈرون اُڑ رہا ہے، ليکن آپ اسے ديکھ کر دور بھاگنے کي بجائے اس کي طرف دوڑ رہے ہيں۔ وہ اس لیے کيونکہ وہ آپ کی کسي اہم دستاويز يا پھر آن لائن آرڈر کي ہوئي کوئي چيز آپ تک پہنچانے آیا ہو۔ ایسا ہونا شاید اب اتنا دور نہ ہو کيونکہ متحدہ عرب امارات نے اعلان کيا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر ایسے چھوٹے ڈرون متعارف کروانا چاہتا ہے جن کے ذریعے پارسلز کی ترسیل کی جا سکے گی۔