اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تحریک انصاف کی ریلیوں کو روکا گیا‘

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گیارہ مئی بروز اتوار کو انتخابات کو ہوئے ایک سال مکمل ہونے پر انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات پر عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے احتجاجی جلسۂ کیا۔ جلسے سے قبل جماعت کے رہمنا شاہ محمود قریشی نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام میں فراز ہاشمی سے بات کرتے ہوئے پنجاب کی انتظامیہ پر اسلام آباد کی طرف آتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں کے جلوسوں، قافلوں اور ریلیوں کو روکنے کا الزام لگایا۔