اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زاہد بلوچ کی رہائی کے مطالبے

پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکن بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایس او آزاد کے رہنما کی رہائی کے مطالبے کر رہے ہیں۔ زاہد بلوچ کو مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے گن پوائنٹ پر زاہد بلوچ کو ہتھکڑیاں لگائیں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں لے گئے۔ اِس بات کو دو ماہ ہو چکے ہیں مگر کوئی نہیں جانتا کہ اِنہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ شاہزیب جیلانی کی رپورٹ