اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستانی فلموں میں صوفیانہ کلام کا استعمال

پاکستان میں قوالی یا منقبت کو کسی فلمی اداکارہ کے بظاہر قابل اعتراض انداز استعمال پر اب میڈیا کے مختلف اداروں کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ شفیع نقی جامعی نے پاکستان کی فلمی صنعت کے کئی ایسے مشہور گیت، صوفیانہ کلام اور قوالیوں کا جائزہ لیا ہے جنہیں اس وقت کی فلمی اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے پیش کیا۔ مگر ان کے خلاف کبھی بھی توہین مذہب کے قانون کے تحت کوئی مقدمہ قائم نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی کسی نے ایسا الزام عائد کیا۔