پاکستان میں ایک بچی کو قطرے پلائے جا رہے ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سفری پابندیوں پر حکومت کیا کر رہی ہے؟

پاکستان کی وزیرمملکت برائے ہيلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے بي بي سي کو بتايا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج سے کہا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کو يقيني بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے۔

عالمی ادارۂ صحت نے پانچ مئی کو جاری ہونے والی ہدایات میں پاکستان، کیمرون اور شام کو دنیا میں پولیو کے وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا خطرہ قرار ديا تھا اور کہا تھا کہ اِن ممالک کے شہریوں پر بیرونِ ملک سفر سے قبل پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پینا لازمي ہوگي۔

اُدھر جنيوا ميں ورلڈ ہيلتھ اسمبلي کے اجلاس کا آغاز ہو گيا ہے جہاں پاکستاني وفد اِن سفري پابنديوں کو چيلنج کرے گا۔عنبر شمسي کي رپورٹ