اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شمالي وزيرستان ميں فوجي آپريشن

پاکستاني فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اِس کے فضائي حملوں میں ساٹھ شدت پسند مارے گئے ہیں جن میں طالبان کے کئي اہم کمانڈر بھی شامل ہيں۔ اِن حالات میں حکومت اور طالبان کے درمیان اعتماد کی فضا کم اور فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اِس بات کو گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے بھی بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے تسلیم کیا۔ اُدھر بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور اِس سے ایک روز قبل کابل میں اتحادی افواج کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کو بھی معنی خیز بتایا جا رہا ہے۔ رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ