اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹیمز کنارے پاکستان کی علاقائی موسیقی

اگرچہ پاکستان میں اب فوک یا علاقائی اور کلاسیکی موسیقی کو نئے سازوں کی ساتھ نت نئی دھنوں میں گانے کی روایت نئی نہیں رہی، تاہم بین الاقوامی سطح پر سامعین کو موسیقی کے اس امتزاج سے لطف اندوز ہونے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے آئے ہوئے کلاسیکی اور فوک موسیقی کے فنکار اس ہفتے لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے منعقدہ فیسٹیول میں لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بی بی سی اردو کے عامر احمد خان نے اس سلسلے میں فیسٹیول میں آئے ہوئے فنکار عمر طارق سے بات کی۔