اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کی ساکھ کی بحالی کی کوشش

بی بی سی کی عالمی سروس کے لیے، چوبیس ملکوں میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پاکستان اُن ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے، جن کی ساکھ یا امیج، منفی ہے۔ مختلف ملکوں کے دنیا پر اثر کے متعلق، عالمی درجہ بندی میں اٹھاون فیصد لوگوں کی پاکستان کے بارے میں رائے، منفی تھی۔ لیکن حال ہی میں، ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر کی ملاقات چند نوجوانوں سے ہوئی، جو ایک ایسے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی ساکھ سدھارنے میں کوشاں ہیں، جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد، منقسم یورپ کی نئی نسل کے فاصلے مٹائے۔