شیعہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شیعہ زائرین کی اورکزئی ایجنسی میں تدفین

بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں گزشتہ روز کے خود کش حملوں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے اکیس شيعہ زائرین کی خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ کے مضافات اور قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں آج تدفین کر دی گئی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دس خواتین بھی شامل تھیں۔ تفتان کے حملے نے ايک بار پھر پاکستان ميں اقليتوں کے عدم تحفظ کي بحث چھيڑ دي ہے۔ عزیزاللہ خان کی رپورٹ