اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عراق کے مزید علاقوں پر شدت پسندوں کا قبضہ

عراق میں شدت پسند تنظيم دولتِ اسلامي في عراق والشام يا آئی ایس آئی ایس نے صوبے ديالہ کے ’سعدیہ‘ اور ’جلولا‘ نامي قصبوں پر کنٹرول کر ليا ہے۔ آئی ایس آئی ایس کي اِس بڑھتي ہوئي پيش قدمي سے بظاہر دارالحکومت بغداد بھي اب خطرے ميں ہے۔ دوسري جانب عراق کے اعلٰي ترين شيعہ مذہبي رہنما آيت اللہ سيسيتاني نے مقدس مقامات کے تحفظ کے ليے لڑنے کے قابل تمام لوگوں سے ہتھيار بند ہونے کي اپيل کي ہے۔ تفصيل کے ساتھ حسين عسکري۔