اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسرائیلی حملے اور فلسطینیوں کی ہلاکتیں جاری

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے اسرائیل اور فلسطین پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’غزہ میں صورتِ حال تباہی کے دہانے پر ہے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک درجنوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے شامِل ہیں۔ یروشلم سے صحافی ہریندر مشرہ نے مزید تفصیل بیان کی ہے۔