نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پی آئی اے میں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں‘

نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) میں پچاس فیصد ملازمین سرپلس یا اضافی ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے پس منظر میں کہا کہ حکومت ان اضافی ملازمین کو ملازمتوں سے علیحدہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنا رہی ہے جس میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور اس کے بعد ملازمت کے نئے مواقع تلاش کرنے میں ان کی مدد کرنا شامل ہے۔

نامہ نگار آصف فاروقی نے محمد زبیر سے بات کی اور پوچھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اب تک کس مرحلے میں ہے؟