"بچيوں کے جنسي اعضا کاٹنا اسی نسل میں ختم"
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بچيوں کے جنسي اعضا کاٹنا اسی نسل میں ختم‘

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ’فیمیل جینٹل میوٹلیشن‘ يعني بچيوں کے جنسي اعضا کاٹنے اور زبردستي کي شاديوں کو دنيا بھر ميں روکا جانا چاہيے۔ انہوں نے يہ بات آج لندن ميں بچیوں کے مسائل پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہي۔ اس اجلاس ميں بچيوں کے جنسي اعضا کاٹنے اور چھوٹي عمر ميں زبردستي کي شاديوں کے بارے میں بحث کے ليے دنيا بھر سے مندوبين شريک ہوئے ہيں۔ بي بي سي کي نامہ نگار ریتا چکرابرتی ايف جي ايم کي متاثرین سے برسٹل میں ملیں۔