اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں پاکستانی ٹی وی سیریلز

بھارت میں ان دنوں ’نورپور کی رانی‘، ’عون زارا‘، ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ جیسے پاکستانی ٹی وی سیریلز کے نام ناظرین کی زبان پر ہیں۔ بھارت کے ایک نئے چینل ’زندگی‘ پر پاکستان کے ٹی وی سیریلز پیش کرنا شروع کردیئے ہیں یہ پہلا موقع ہے جب کئی پاکستانی ڈرامے باقاعدگی کے ساتھ، کسی انڈين چینل پر، پرائم ٹائم میں نشر کیے جا رہے ہیں۔ دلی سے نامہ نگار شکیل اختر نے يہ جاننا چاہا کہ پاکستاني سيريلز کي مقبوليت کي وجہ کيا ہے؟