اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

غزہ پر برطانوی پالیسی، سعیدہ وارثی مستعفی

برطانیہ کی دفتر خارجہ کی وزیر بيرونس سعیدہ وارثی نے اپنے عہدے سے بطور احتجاج استعفی دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ ميں فلسطيني ہلاکتوں پر برطانوی حکومت کی پالیسی کا ’اخلاقی طور پر دفاع‘نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ حکومت کی غزہ پالیسی کی مزید حمایت نہیں کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سرنگوں کي تباہي کا ہدف حاصل کر کے غزہ سے اپنی فوج واپس بلا لی ہے۔