اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سسٹم میں برائیاں نہیں، ذہنوں میں برائیاں ہیں!‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت نے قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر مشاورت جاری ہے کیونکہ وہاں ہماری مخلوط حکومت ہے اور اتنا بڑا فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس سلسلے میں مزید جاننے کے لیے بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے سابق جج اور تجزیہ کار جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود سے بات کی۔