اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بنارس کی سلک ساڑھیوں کو چین سے خطرہ

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں سلک انڈسٹری کی مالیت سالانہ دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور اس میں بنارس کے سلک کے کاروبار کا بڑا حصہ ہے۔ اس کاروبار کو گذشتہ چند برسوں میں اس وقت دھچکا لگا جب چین کی سستی اور مشینوں سے بنی ساڑھیوں نے بھارتی بازاروں پر يلغار کر دي۔ اِس سے اُن غریب جولاہوں کی زندگی متاثر ہو رہي ہے جو دن رات محنت کرکے بہت کم مزدوری پر ہاتھوں سے یہ ساڑھیاں بناتے ہیں۔ خدیجہ عارف کی رپورٹ۔