پاکستان میں سیلاب
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دھان کی فصل سیلاب سے متاثر

ضلع سیالکوٹ صوبہ پنجاب کے ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں تقریباً تین لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین زیرِ آب آ گئی ہے جس میں سے پندرہ ہزار ایکڑ اراضی ضلع سیالکوٹ میں ہے۔ ہماری نامہ نگار عنبر شمسی نے اس علاقے کا دورہ کیا اور زرعی زمین کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔