اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چھبیس ہزار متاثرین کی دوسری نقل مکانی

شمالی وزیرستان ميں جاري فوجي آپريشن کے متاثرين کوپہلے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا اور اب سکولوں میں مقیم ان متاثرین کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے آج جمعرات کو بنوں میں ان سکولوں کا دورہ کیا اور اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو بے گھر ہونے والے بچوں کے تعلیم سے محروم رہ جانے پر تشویش ہے اور وزیراعظم نے ان بچوں کی تعلیم کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔