اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امریکہ کے کہہ دینے سے دہشت گرد نہیں ہو جاتے‘

حرکت المجاہدین کے بانی اور انصار الامہ نامی ایک تنظیم کے رہنما مولانا فضل الرحمان خلیل نے امریکہ کی جانب سے ان پر لگنے والی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ماضی میں روس کے خلاف سٹنگر میزائل فراہم کرنے والا امریکہ دہشت گرد ہے یا وہ۔‘ بی بی سی اردو کے ساتھی ہارون رشید کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اُن تمام امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے کیا ہے۔