اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر: متاثرینِ سیلاب پر لاٹھی چارج

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں جہاں لوگ حاليہ سیلاب کی تباہی سے پریشان ہیں، وہیں آج عید کے موقعے پر سرینگر اور کئی دیگر ضلعوں میں حکومت کی مبينہ بےحسي اور لاتعلقي پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

سرينگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور کئی علیحدگی پسند رہنماوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ سیلاب سے مچی تباہی اور حکومت کی مبينہ لاتعلقی کے بیچ کشمیری کس طرح عید منا رہے ہیں؟ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ