پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن ہونا چاہیے‘

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کو امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں کم از کم چھ شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں یہ تین دنوں میں تیسرا ڈرون حملہ تھا۔

پاکستان میں اِس سال گيارہ جون کو ایک طویل تعطل کے بعد ڈرون حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا اور شوال میں منگل کو ہونے والا حملہ رواں برس امریکی ڈرون طیاروں کا گیارہواں حملہ ہے۔

اِس معاملے پر بی بی سی اردو کی عالیہ نازکی نے لندن کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے پوچھا کہ شمالي وزيرستان ميں جاري آپریشن ضربِ عضب اور ساتھ ہی امریکی ڈرون حملے، تو کیا پاکستانی فوج اور امریکہ کے درمیان اس سلسلے میں کوئی تعاون ہو رہا ہے؟