اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھرپارکر کا ایک غیر معمولی آشرم

پاکستان میں صوبہ سندھ کے صحرائی خطے تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط کا مسئلہ اکثر رہتا ہے۔ لیکن اِسی خطے میں ایک ایسی آماج گاہ بھی ہے جہاں غذا کی قلت کا تصور نہیں۔ انسان ہوں یا حیوان، چرند پرند، سب کے لیے روزانہ لنگر کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ ہماری ساتھی شمائلہ خان کو، ضلع تھرپارکر کے اِس غیر معمولی آشرم جانے کا اتفاق ہوا۔ اُنہی کے ساتھ، آشرم کی سیر کرتے ہیں۔