اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گمنامی میں جینے والے نامور فنکار

لاہور، کبھی موسیقی اور فلمی صنعت کا مرکز ہوا کرتا تھا اور ’جناں ے لہور نہی وکھیا اوہ جمیا ہی نہیں‘ کہنےکی ایک وجہ شاید موسیقی بھی تھی ۔ سنہری دور کےموسیقار و موسیقی نواز اب بھی لاہور میں رہتے توہیں لیکن بھلا ہو حالات ، بالی وڈ اوردور جدید کے ڈی جیز کا جن کے شور و غل میں ان موسیقاروں کے سُرکھو گئے ـ صبا اعتزاز نے ماضی کے آسماں لیکن آج کے گمنام فنکاروں کو صدا دی ہے۔