اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ملالہ يوسفزئي کے لیے امن کا نوبیل انعام

ایک مسلمان تو دوسرا ہندو ایک پاکستانی تو دوسرا ہندوستاني۔ ايک کا نام ملالہ يوسفزئي اور دوسرا کيلاش ستھيارتھي۔ ليکن قدرِمشترک يہ کہ دونوں نے اس سال کا نوبیل امن انعام مشترکہ طور پر پايا اور دونوں کي جدو جہد کا مرکز بچوں کي تعليم اور فلاح و بہبود رہا۔ سب سے کم عمري ميں نوبيل انعام جيتنے والي ملالہ يوسف زئي اب ڈاکٹر عبدالسلام کے بعد نوبيل انعام پانے والي دوسري پاکستاني ہيں۔ گو کہ پاکستان اور بھارت، کشمير کي سرحدوں پر ايک دوسرے کے درپے ہيں ليکن کيا امن کا يہ انعام باہمي امن بپا کر سکے گا۔ اس سے پہلے کہ اس کا جواب آئے ، ايک نظر ملالہ يوسفزئي کے سفرپر۔