فوج پی ٹی وی پہنچ گئی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خبروں کی جنگ

پندرہ برس پہلے یعنی بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو پاکستان کے فوجی سربراہ نے منتخب حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار سنبھال لیا تھا۔ لیکن مُلک کی تاریخ میں یہ واقعہ پہلے کے فوجی ٹیک اوورز سے یوں مختلف تھا کہ اس بار وزیر اعظم نے فوج پر سویلین حکومت کی بالادستی ثابت کرنے کی کوشش کی تھی، اور فوجی چیف ہی کے خلاف ایک طرح کا ’کُو‘ کرنا چاہا تھا۔

بارہ اکتوبر کو سویلین قیادت اور فوجی قیادت کی لڑائی کے مناظر اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت میں بھی دیکھے گئے جب فوج نے جنرل مشرف کی ریٹائرمنٹ اور نئے چیف کی تقرری کی خبر کو روکنا چاہا تھا۔ صحافی مطیع اللہ جان اس وقت پی ٹی وی میں تھے۔ انہوں نے عنبر خیری سے بات کی اور اس روز کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔