اسلامک بینک آف بریٹن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسلامی اور روایتی بینکِنگ کتنے مختلف ہیں؟

برطانیہ میں اسلامی بینک کا قیام دو ہزار چار میں ہوا تھا۔ اِن دس برسوں میں اسلامی بینکوں کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ حکومتی سطح پر بھی اسلامی بینکِنگ کے فروغ کے لیے کوششوں کا آغاز ہوا ہے۔

بی بی سی اردو کے نامہ نگار عادل شاہ زیب نے اِس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اسلامی اور روایتی بینکِنگ نظام ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں اور روایتی بینکنگ کی موجودگی میں برطانوی حکومت لندن کو اسلامی بینکِنگ کا سب سے بڑا مغربی مرکز کیوں بنانا چاہتی ہے۔